اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام میں انہدامی کاروائی، 12 کنال سرکاری اراضی کو قبضہ سے چھڑایا گیا - etv bharat urdu

پہلگام میں انہدامی مہم کے دوران کم از کم 12 کنال سرکاری اراضی تجاوزات سے حاصل کی گئی ۔ تجاوزات کاروں نے سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر دیواریں تعمیر کی تھیں ۔

پہلگام میں انہدامی کاروائی  کے دوران  12 کنال سرکاری اراضی کو قبضہ سے چھڑایا گیا
پہلگام میں انہدامی کاروائی  کے دوران  12 کنال سرکاری اراضی کو قبضہ سے چھڑایا گیا

By

Published : May 17, 2021, 5:13 PM IST

جموں کشمیر کے پہلگام کے علاقہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف تحصیلدار کی نگرانی میں محکمہ ریونیو اور پی ڈی اے کی ایک ٹیم نے تجاوزات کرنے والے ہوٹلوں سے تقریبا 12 کنال سرکاری اراضی کو قبضہ سے چھڑا لیا۔ ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کی ہدایت پرماوورہ پہلگام کے علاقے میں انہدامی مہم شروع کی گئی ۔

اس مہم میں ایس ایچ او پہلگام کے ساتھ تحصیلدار سلر شکیل احمد اور پی ڈی اے ملازمین بھی موجود تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ موورا پہلگام میں انہدامی مہم کے دوران کم از کم 12 کنال ریاستی اراضی تجاوزات سے حاصل کی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کاروں نے سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر دیواریں تعمیر کی تھیں ۔
خاص طور پر ماوورا پہلگام پر حال ہی میں اطلاعات ملی تھی کہ "مقامی ہوٹل والوں کے ذریعہ غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی پر قبضہ کیا گیا تھا ۔

پہلگام میں انہدامی کاروائی کے دوران 12 کنال سرکاری اراضی کو قبضہ سے چھڑایا گیا
تحصیلدارسلر نے کہا کہ انتظامیہ نے اپنے دائرہ اختیار میں ہوٹلوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ علاقے میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی تجاوزات میں ملوث نہ ہوں۔

مزید کہا کہ انہدامی مہم آئندہ بھی جاری رہے گی اور ناجائز تجاوزات کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ناجائز تجاوزات کو رضاکارانہ طور پر چھوڑ دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details