اننت ناگ:بجبہاڑہپولیس کو ایک ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کرنڈی گام بجبہاڑہ کے رہنے والے رفیق احمد گنائی ولد غلام قادر گنائی منشیات کی فروخت میں ملوث ہے اور اس نے اپنے رہائشی مکان میں منشیات کو ذخیرہ کر رکھا ہے۔ بجبہاڑہ پولیس اور متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ پر مشتمل ایک تلاشی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مذکورہ گھر کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مذکورہ مکان سے 930 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزم کو موقعہ پر ہی گرفتار کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Drug Peddlers Arrested In Anantnag: اننت ناگ میں منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار - anantnag police latest news
اننت ناگ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو منشیات سمیت گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان افرد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔Drug Peddlers Arrested In Anantnag
اننت ناگ میں منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار
مزید پڑھیں:
وہیں پولیس چوکی جنرل بس سٹینڈ سے ایک اور پولیس پارٹی نے دہلی دربار ریستوراں کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ٹرک کو روکا جس کا رجسٹریشن نمبر PB23J-5865 تھا۔تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے مذکورہ ٹرک سے تقریباً 4 کلو گرام فُکی (پوست کا چھلکا) برآمد کیا۔ پولیس نے ٹرک چلانے والے ملزم گرجیت سنگھ ولد پیارا سنگھ ساکن راجہ کلاں داسووا پنجاب کو گرفتار کیا یے اس دوران پولیس نے ٹرک کو ضبط کیا ہے وہیں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔