جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقہ ڈورو کے گوچن شیخ پورہ میں پولیس نے ناکہ کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران مذکورہ شخص کے قبضے سے 20 گرام ہیروئن اور 20 گرام چرس برآمد کی گئی۔
ڈرگ پیڈلر کی شناخت عبد القیوم شاہ ولد محبان شعبان شاہ ساکنہ گوچن شیخ پورہ کے نام سے ہوا ہے اور اسے موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
ڈورو: منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار - گوچن شیخ پورہ
اننت ناگ کے ڈورو علاقہ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کیا ہے۔
ڈورو: منشیات فروش گرفتار
مزید پڑھیں:بائیس برس ملازمت کر چکے ملازمین کی تفصیلات طلب
مذکورہ شخص کے خلاف پولیس اسٹیشن ڈورو میں ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹکے تحتایف آئی آر درج کی گئی ہے۔