اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار

معاشرے سے منشیات کی لت کے خاتمے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس کی جانب سے کے پی روڈ پوسٹ آفس کے قریب ایک ناکہ قائم کیا گیا۔ جو مستعدی سے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے۔

اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار
اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار

By

Published : Apr 14, 2021, 1:56 PM IST

پولیس نے اس دوران ایک شخص سے 5 غیر قانونی شراب کی بوتلیں برآمد کی اور اس کے بعد اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفتیش کے دوران مذکورہ شخص کے کرائے کے مکان پر چھاپہ مارا گیا۔ جہاں سے مزید 40 شراب کی بوتلیں مجسٹریٹ کی موجودگی میں برآمد کی گئیں۔

ملزم کی شناخت لوکہ بون لارکی پورہ اننت ناگ کے باشندے مختار احمد شاہ ولد غلام قادر شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 90/2021 کو اننت ناگ تھانہ میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کے اس اقدام کی سراہنا کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماج سے اس بدعت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پولیس کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details