اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug De-Addiction Awareness Program in Anantnag: منشیات کے مضر اثرات پر ڈورو میں سمینار - ’’رسول میر آڈیٹوریم‘‘ ڈورو میں ایک سمینار

منشیات کے مضر اثرات پر جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع اننت ناگ میں منعقدہ سیمنار میں طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ Drug De-Addiction Awareness Program in Anantnag

منشیات کے مضر اثرات پر ڈورو میں سمینار منعقد
منشیات کے مضر اثرات پر ڈورو میں سمینار منعقد

By

Published : Apr 15, 2022, 6:03 PM IST

منشیات کے مضر اثرات اور اس کی روک تھام کے عنوان پر ضلع اننت ناگ کے ’’رسول میر آڈیٹوریم‘‘ ڈورو میں ایک سمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ سمینار کا انعقاد جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ نامی ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم نے شاہ آباد کوچنگ سینٹر کے اشتراک سے کیا تھا۔ سمینار میں مختلف اسکولوں سے وابستہ طلبہ، اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ Drug De-Addiction Awareness Program in Anantnag

منشیات کے مضر اثرات پر ڈورو میں سمینار منعقد

سمینار کے دوران موضوع کی نسبت سے مقررین نے مقالات پڑھے اور عوام خصوصا نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی۔ مقررین نے خطاب کے دوران منشیات کو ناسور قرر دیتے ہوئے اس پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وہیں بعض مقررین نے عوام سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں کلیدی رول ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سماج کو منشیات سے پاک کرنا صرف انتظامیہ اور پولیس کی نہیں بلکہ سماج کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔‘‘ Kashmir Drug Menace

سیمنار کا انعقاد کرنے والی تنظیم کے رضاکروں نے میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اعادا و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں 6لاکھ کے قریب افراد منشیات کے عادی ہو چکے ہیں، جن میں 80فیصد 18سے28برس کے نوجوان ہیں۔‘‘ انہوں نے وادی کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماج کے ہر فرد کو اسکی روکتھام کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی۔ Drug Awareness Program in Anantnag

ABOUT THE AUTHOR

...view details