اردو

urdu

ETV Bharat / state

Medical Shops Sealed in Anantnag: اننت ناگ میں 9 کیمسٹ دکانیں سربمہر - ڈرگس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، اننت ناگ

ڈرگس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، اننت ناگ کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ کے دوران 9کیمسٹ کی دکانوں کو سربمہر کیا گیا۔

اننت ناگ میں 9 کیمسٹ دکانیں سربمہر
اننت ناگ میں 9 کیمسٹ دکانیں سربمہر

By

Published : Oct 13, 2022, 4:35 PM IST

اننت ناگ:ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر بشارت قیوم، کی ہدایت پر ڈرگس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، اننت ناگ کی جانب سے شیڈول ایچ، ایچ ون، اور ایکسH، H1 اور Xادویات کی ریگولیشن، سی سی ٹی وی کی تنصیب اور کمپیوٹرائزڈ بلنگ سسٹم کو اپنانے کے حوالے سے ایک وسیع مہم شروع کی گئی۔ خصوصی مہم کے دوران ڈرگس کنٹرول افسران نے ضلع اننت ناگ میں جنگلات منڈی، ہرناگ، بٹنگو، شیرباغ کھنہ بل، نئی بستی، کے پی روڈ، قصبہ کوکرناگ و دیگر کئی علاقوں میں ادویات فروش دکانوں کا معائنہ کیا۔ Drug Control Unit Anantnag Market Checking

معائنہ کے دروان ٹیم نے ضلع میں 50 سے زائد انسپکشن کیے۔ معائنہ کے دوران خلاف ورزی کرنے والی 9 میڈیکل سیلز اسٹیبلشمنٹ پر ادویات کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی، اور 4 کو لائسنس کے شرائط کی مختلف خلاف ورزیوں اور سی سی ٹی وی کی تنصیب سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے پر وجہ بتاؤ (شوکاز) نوٹس جاری کی گئی۔ Drug Control Unit Anantnag Seals 9 Medical Shops

مہم کے دوران ادویات فروشوں کو شیڈول H، H1 اور X ادویات کی خریداری، اس کی تقسیم، فروخت، ڈسپنسنگ اور اسٹوریج کے دوران اپنائے جانے والے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اسٹیک ہولڈرز کو شیڈول X ادویات پر مشتمل نسخوں کی دوبارہ فائلنگ اور سافٹ ویئر کی تنصیب کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔ وہیں مذکورہ دوائیوں کی ماہانہ خریداری اور فروخت کے گوشوارے سے متعلقہ محکمہ کے ای میل آئی ڈی کے ذریعے جمع کرانے کی بھی ہدایت دی گئی۔ 9 Medical Shops Sealed in Anatnag

مزید پڑھیں:CAPD seals 4 shops in Srinagar: سرینگر میں 3 مٹن، ایک پولٹری دکان سیل

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ اصولوں پر سختی سے عمل کریں اور واضح پیغام دیا ہے کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے منشیات کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشورہ دیا کہ وہ ضلع کو نشے سے پاک بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details