مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہے، گزشتہ برس پردھان منتری گرام سڑک یوجنا اسکیم کے تحت مذکورہ سڑک پر تارکول بچھایا گیا تھا لیکن کچھ ماہ کے بعد ہی رابطہ سڑک پر بچھایا ہوا تارکول اکھڑ گیا جس کے باعث سڑک کے مختلف مقامات پر گہرے گڑھے بن گئے جن میں بارش کا پانی جمع ہونے سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
علاقے کے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑک پر گہرے گڑھے بننے کے نتیجے میں انہیں کافی پریشانی ہوتی ہے۔ مذکورہ سڑک پر گاڑیوں کو چلانا ان کی مجبوری ہے کیونکہ علاقے میں آنے اور جانے کا واحد راستہ یہی ہے۔