اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drivers felicitated in Anantnag: ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے والے ڈرائیوروں کی حوصلہ افزائی

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں (موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ) ایم وی ڈی کی جانب سے ڈرائیورز میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ MVD Anantnag felicitated Drivers

ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے والی ڈرائیوروں کی حوصلہ افزائی
ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے والی ڈرائیوروں کی حوصلہ افزائی

By

Published : Jan 13, 2023, 1:07 PM IST

ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے والی ڈرائیوروں کی حوصلہ افزائی

اننت ناگ:روڈ سیفٹی ہفتہ کے حوالہ سے موٹر وہیکلز محکمہ کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ قصبہ میں ایک بیداری مہم چلائی گئی جس دوران متعلقہ محکمہ کے افسران نے اے آر ٹی او اننت ناگ کی زیر صدارت گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ نجی اور مسافر گاڑیوں کے ڈرائیورز کو سیٹ بیلٹ، موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی ترغیب اور اُوور لوڈنگ، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال نہ کرنے اور احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے کی تلقین کی گئی۔ اس دوران موقع پر پائے گئے سیٹ بیلٹ پہننے والے ڈرائیورس میں اپریسیشن سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

مزید پڑھیں:سوپور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے موٹر وہیکلز محکمہ کے وہیکل انسپیکٹر منظور احمد قریشی نے کہا کہ ’’سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہننے والے ڈرائیورز میں سرٹفکیٹ تقسیم کرنے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، تاکہ دیگر لوگوں تک سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کی اہمیت کے بارے میں پیغام پہنچ سکے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ عام طور پر ڈرائیور حضرات ٹریفک عملہ کو دیکھنے کے بعد ہی سیٹ بیلٹ یا ہیلمٹ پہنتے ہیں جب کہ یہ قوانین ان کی ذاتی حفاظتی کے لیے تشکیل دئے گئے ہیں کہ ٹریفک جرمانہ سے بچنے کے لیے۔ انہوں نے عوام سے ٹریفک قوانین کی سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی ہے کہ، انکا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے سے ٹریفک حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details