اردو

urdu

ETV Bharat / state

Traffic violators in kokernag کوکرناگ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی

محکمہ ٹریفک نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع اننت ناگ میں رواں برس 37 لاکھ سے زائد جرمانہ وصول لیا ہے۔ اس دوران 26 ہزار سے زائد چالان کاٹے گئے ہیں۔90 سے زیادہ گاڈیاں ضبط

drive-against-traffic-violator-held-in-kokernag
کوکرناگ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 10:09 PM IST

کوکرناگ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی

اننت ناگ:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی قیادت میں ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم میں ایس ڈی ایم کوکرناگ کے ہمراہ تحصیلدار کوکرناگ میونسپل کمیٹی کوکرناگ کے صدر اور جموں کشمیر پولیس کے افسران بھی موجود رہے۔اس دوران کوکرناگ کی طرف آنے اور کوکرناگ سے اننت ناگ کی طرف جانے والی گاڑیوں کے کاغذات اور دیگر لوازمات کو چک کیا جا رہا تھا۔ مہم کے دوران ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف انتظامیہ نے کڑی کارروائی کرتے ہوئے 1500 روپئے وصول کئے جبکہ دس گاڑیوں کو موقع پر ہی ضبط کرلیا گیا۔
محکمہ ٹریفک نے رواں برس ٹریفک وائلیٹروں سے 37 لاکھ سے زائد رقم بطور جرمانہ وصول کرلی ہے اور 90 سے زیادہ گاڈیاں ضبط کی ہیں، جبکہ اس مدت میں 26 ہزار سے زائد چالان کئے گئے ہیں۔ اس دوران ٹریفک حکام نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ نابالغ بچوں کو گاڑیاں اور موٹر سائکل، اسکوٹی چلانے کی اجازت نہ دیں، کیونکہ چھوٹے عمر کے بچوں سے ہی سڑک کے زیادہ حادثات رونما ہورہے ہیں۔حالانکہ ضلع میں سڑک حادثات کی روک تھام کےلئے محکمہ ٹریفک کی جانب سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی انجام دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:Pending E challans In Srinagar عدالت کے سامنے 7366 گاڑیوں کے ای چالان زیر التوا، 9 اگست تک نمٹائیں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر


وہیں عوامی حلقوں میں انتظامیہ کی اس کارروائی کو سراہا جارہا ہے اور عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں انجام دی جانی چاہئے تاکہ لوگ حادثوں سے محفوظ رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details