اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام میں انہدامی کارروائی، کئی کنال اراضی بازیاب - 35کنال اراضی کو بازیاب

جنوبی کشمیر کے پہلگام علاقے میں تحصیل انتظامیہ نے انہدامی کارروائی کے دوران غیر قانونی طور نصب کیے گئے درختوں کو ہٹا کر کئی کنال اراضی کو بازیاب کیا۔

پہلگام میں انہدائی کارروائی، کئی کنال اراضی بازیاب
پہلگام میں انہدائی کارروائی، کئی کنال اراضی بازیاب

By

Published : Jun 28, 2021, 5:09 PM IST

Updated : Jun 28, 2021, 7:23 PM IST

ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں مقامی باشندوں خصوصا نوجوانوں کے اصرار کے بعد تحصیل انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین پر نصب کیے گئے درختوں کو کاٹ دیا۔

تحصیلدار کے مطابق انہدامی کارروائی کے دوران قریب 35کنال اراضی کو بازیاب کیا گیا جسے کھیل کے میدان کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

مقامی لوگوں کے مطابق پچھلے کئی برسوں سے نوجوانوں کی جانب سے کھیل کے میدان کا مطالبہ کیا جا رہا تھا تاہم کئی گزارشات کے بعد تحصیل انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے اراضی کی نشاندہی کی۔

مزید پڑھیں:شیپ بریڑنگ ریسرچ فارم کی عمارتیں تباہی کے دہانے پر

انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر مقامی لوگوں کی جانب سے درخت لگائے گئے تھے جنہیں ہٹا کر کئی کنال اراضی کو بازیاب کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تحصیلدار نے بتایا کہ نوجوانوں کو بہتر پلیٹ فارم خصوصا کھیل کا میدان فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

Last Updated : Jun 28, 2021, 7:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details