کوڑا جمع کرنے کے لیے 'ڈور ٹو ڈور' مہم - ویسٹ منیجمنٹ پروگرام
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے میونسپل کونسل نے کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے لیے 'ڈور ٹو ڈور' مہم کا آغاز کیا ہے۔
کوڈا جمع کرنے کے لیے 'ڈور ٹو ڈور' مہم
اس سلسلے میں اننت ناگ کے ٹاؤن ہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر ڈی سی اننت ناگ ، ڈاکٹر پیوش سنگلا نے میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر ہلال احمد شاہ اور سی ای او، سید یاسر کی موجودگی میں چار ہوپرس گاڑیوں کا افتتاح کیا۔