اننت ناگ: زلزلے کے دوران لوگ اپنی جان بچانے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی جانوں کے تحفظ کے لئے لوگ فوری طور اپنے گھروں سے باہر آجاتے ہیں۔ تاہم ڈاکٹر پیشہ ایک ایسا پیشہ ہے جو ہر وقت اپنی توجہ مریضوں کی جان بچانے پر مرکوز رکھتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ ضلع اننت ناگ کے ایک سرکاری ہسپتال میں پیش آیا۔ گذشتہ شب زلزلے کے زور دار جھٹکوں نے پورے جموں و کشمیر کو ہلا کر رکھ دیا۔ اسی دوران سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک بہترین مثال پیش کیں۔
جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ سب ضلع ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک بہترین مثال قائم پیش کی ہے۔ انہوں زلزلے کے زور دار جھٹکوں کے دوران سیزیرین سیکشن کے ذریعے بچے کی ولادت کو پائے تکمیل تک پہنچایا۔ دراصل جس دوران ایمرجنسی آپریشن کیا جا رہا تھا عین اسی وقت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم ڈاکٹروں نے اپنا توازن برقرار رکھا اور کامیاب آپریشن کے ذریعے ڈیلیوری ہوئی۔ یہ ایک ایمرجنسی آپریشن تھا جسے (LSCS) لور سیکشن سیزرین سیکشن کہتے ہیں۔