اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے کووڈ ہسپتال کا دورہ کیا

ڈویژنل کمشنر کمیشنر کشمیر پی کے پولے نے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں قائم کووڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کورونا کے متاثرین کے لیے قائم کے گئے آکسیجن پلانٹ کا بھی جائزہ لیا۔

ڈویژنل کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے نے کووڈ ہسپتال کا دورہ کیا
ڈویژنل کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے نے کووڈ ہسپتال کا دورہ کیا

By

Published : May 8, 2021, 9:37 AM IST

کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے اگرچہ ملک بھر میں آکسیجن کی قیلت پائی جا رہی ہے، وہیں ضلع انتظامیہ نے مختلف ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ قائم کر وائے ہیں۔

ڈویژنل کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے نے کووڈ ہسپتال کا دورہ کیا

کورونا کے پیش نظر بجبہاڑہ میں قائم ٹرامہ ہسپتال جسے کوڈ ہسپتال میں تبدیل کیا گیا ہے، یہاں ایک روز قبل ہی کوڈ مثبت مریضوں کے لئے 500 ایل پی ایم آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا تھا، اسی آکسیجن پلانٹ کا معاینہ کرنے کے لئے آج ڈیوجنل کمشنر کشمیر نے آکسیجن پلانٹ کا مزید جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے شعبہ صحت کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اس آکسیجن پلانٹ کے زریعے متاثرہ مریضوں کو بہتر سہولیات پہنچانے میں اپنا قلیدی رول نبھائے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر اور شعبہ صحت کے چیف میڈکل آفیسر و دیگر کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details