مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں فورجی کی بحالی کے بعد اپنی پارٹی کے ضلع صدر اور سابق ایم ایل اے برنگ عبد الرحیم راتھر نے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہم پر کوئی احسان نہیں کیا، بلکہ یہ ہمارا حق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج کل کے دور جدید میں انٹرنیٹ کی اشد ضرورت ہے۔
عبد الرحیم راتھرنے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں موبائل انٹرنیٹ نہ صرف تاجر برادری اور محکمہ تعلیم کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے بلکہ جموں و کشمیر کے لاکھوں لوگ بھی موبائل انٹرنیٹ کے فائدے سے مستفید ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی رہی ہے کہ جموں و کشمیر کی عوام کو بہت عرصے سے اس سہولت سے محروم رکھا گیا تھا۔
عبدالرحیم راتھر کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے فورجی کی بحالی کو لے کر اس کے لئے کافی جد و جہد کی۔