اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: ضلع مجسٹریٹ کا قرنطینہ مراکز کا دورہ - ضلع مجسٹریٹ کا قرنطینہ مراکز کا دورہ

ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ بشیر احمد ڈار نے ضلع کے مختلف مقامات پر قائم قرنطینہ مراکز کا دورہ کیا۔

اننت ناگ: ضلع مجسٹریٹ کا قرنطینہ مراکز کا دورہ
اننت ناگ: ضلع مجسٹریٹ کا قرنطینہ مراکز کا دورہ

By

Published : May 14, 2020, 11:22 PM IST

دورہ کے دوران انہوں نے قرنطینہ مراکز میں درکار بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا جس کے دوران ڈار نے قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کے ساتھ ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر غلام حسن شیخ سمیت دیگر ضلع افسران موجود تھے۔

اننت ناگ: ضلع مجسٹریٹ کا قرنطینہ مراکز کا دورہ

انہوں نے نوڈل افسران کو ہدایت دی کہ وہ قرنطینہ مراکز میں رکھے گیے افراد کے لیے ہر سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈی ایم نے کہا کہ 'کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ ہر چلینج سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔'

انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاک ڈاون کو عملانے کے لئے اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں تاکہ اس مہلک وبا کی زنجیر کو توڑا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details