ضلع ہسپتال اننت ناگ کو اگرچہ میڈیکل اننت ناگ کے ساتھ منسلک کرکے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا، تاہم ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال کے صحن کو پارکنگ احاطہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ جہاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے روزانہ سینکڑوں گاڑیوں کو ٹوکن پر پارک کیا جا رہا ہے۔
ضلع ہسپتال کا صحن پارکنگ احاطہ میں تبدیل، مریض و تیمار دار پریشان - تیمارداروں کو کافی مشکلات کا سامنا
ضلع ہسپتال اننت ناگ کے صحن کو پارکنگ احاطہ میں تبدیل کیا گیا ہے جس کی وجہ روزانہ بیماروں اور تیمارداروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔۔
ضلع ہسپتال کا صحن پارکنگ احاطہ میں تبدیل، مریض و تیمار دار پریشان
ادھر جی ایم سی کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت جیلانی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کی نوٹس میں لایا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پارکنگ کو جلد ہی ہسپتال سے باہر دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔