اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: ڈی سی نے 60 آکسیجن سلینڈرز سی ایم او کو سونپے

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میڈیکل آکسیجن کی فراہمی کو فروغ دینے کے قدم کے طور پر ضلع ترقیاتی کمشنر(District commissioner) ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ڈی سی دفتر اننت ناگ میں 60 میڈیکل آکسیجن سلینڈرز کو چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) کے حوالے کیا۔

ڈی سی نے 60 آکسیجن سلینڈرز سی ایم او کو سونپے
ڈی سی نے 60 آکسیجن سلینڈرز سی ایم او کو سونپے

By

Published : Jun 6, 2021, 3:42 AM IST

ان آکسیجن سلینڈرز کی فراہمی سے ٹراما ہسپتال بجبہاڑہ اور ضلع کے دیگر صحت مراکز میں آکسیجن کی سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا۔

ڈی سی نے 60 آکسیجن سلینڈرز سی ایم او کو سونپے

واضح رہے کہ آکسیجن سلینڈرز کو نیشنل ہائی وے اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) نے فلاحی اقدام کے طور پر عطیہ کیا ہے۔

اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر نکھل بورکر، اے سی آر سید یاسر، ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر ایم وائی زاگو اور دیگر افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details