اننت ناگ:ڈپٹی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر بشارت قیوم کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر حاضر اور تاخیر سے دفتر آنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی گئی اس دوران ضلع انتظامیہ کے سینیئر افسران نے 58 دفاتر کا اچانک معائنہ کیا اور 92 ملازمین کو غیر حاضر پایا۔DC Anantnag Surprise Visit
اننت ناگ میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن،92 ملازمین غیر حاضر پائے گئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے صبح ساڑے دس بجے ڈی آفس کا مین گیٹ ایک گھنٹے کے لئے بند کر دیا اور کسی بھی ملازم کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس دوران تمام دفاتر میں سرکاری ملازمین کی حاضری کو چک کیا گیا۔ اس دوران 92 سرکاری ملازمیں کو غیر حاضر پایا گیا ہے۔Govt employees Absent In Anantnag
ڈی سی نے کہا کہ غیر حاضری اور وقت کی پابندی نہ کرنے کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے بیشتر دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری لگا دی گئی ہے، جو بھی سرکاری اہلکار اصولوں کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا اچانک معائنہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
ڈی سی آفس نے متعلقہ حکام کو غیر حاضر ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مذکورہ دفاتر کے ضلعی سربراہان سے بھی کوتاہی کو لے کر وضاحت کرنے کو کہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Surprise Visit DH Anantnag ڈی سی اننت ناگ نے رات میں اچانک ضلع ہسپتال کا معائنہ کیا