اننت ناگ:دیہی صفائی کے ڈائریکٹر (ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن) جموں و کشمیر چرندیپ سنگھ نے اننت ناگ میں سوچھ بھارت ابھیان کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس سلسلہ میں انہوں نے اننت ناگ میں بلاک ڈیولاپمنٹ افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔انہوں نے امرناتھ یاترا کے دوران صاف و ستھرائی کے حوالے سے کیے جا رہے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔Director Rural Sanitation Visits Pahalgam
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے کہا کہ سوجھ بھارت مشن کے تحت گرام پنچایتوں کو صفائی مہم کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ دیہاتی گھرانوں سے پیدا ہونے والے کچرے کو سائنسی منصوبہ بند طریقہ سے ٹھکانے لگایا جائے۔
انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ ہر گاؤں میں غیر بایو ڈیگریڈیبل کچرے کو بھی اکٹھا کیا جائے اور ہر گھر سے برائے نام صارف فیس وصول کی جائے گی جس کا فیصلہ گرام پنچایت خود کرے گی۔انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے دیہات کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے کمیونٹی کی شمولیت ضروری ہے۔