محکمہ ہارٹیکلچر کے افسر نے اننت ناگ کا دورہ کر بجبہاڑہ کے جبلی پورہ میں زیر تعمیر ہائی ٹیک فروٹ و سبزی پر جاری کام کاج کا جائزہ لیا۔ ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اننت ناگ مشتاق احمد نے ترقیاتی منصوبوں اور محکمہ کی کارکردگی کے بارے میں انہیں جانکاری دی۔
میوہ و سبزی تاجروں کے ایک وفد نے ڈائریکٹر کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے مذکورہ منڈی میں کام کاج شروع کرنے اور فڈس (شیڈس) کی الاٹمنٹ سے جڑے مسائل کو ڈائریکٹر کے سامنے اجاگر کیے۔
'تجارتی سرگرمیاں جلد ہی شروع کی جائیں گی' - ضرورت مندوں میں فوڈ کٹس تقسیم
محکمہ ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر وجے مہاجن نے اننت ناگ کا دورہ کیا۔
اننت ناگ کا دورہ
یہ بھی پڑھیں: ضرورت مندوں میں فوڈ کٹس تقسیم
مہاجن نے کہا کہ 2014 کے تباہ کن سیلاب اور کووڈ-19 کی پیدہ شدہ صورتحال کی وجہ سے منڈی کا تعمیری کام متاثر ہوا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس منصوبہ کو پائے تکمیل تک پہنچا کر تجارتی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی اور تاجروں کو فڈس بھی الاٹ کیے جائیں گے۔ مہاجن نے بٹنگو فروٹ منڈی کا بھی جائزہ لیا۔