ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر یاسمین آشائی نے آج گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے براوزنگ لیب، ملٹی پرپز سپورٹس ہال، کالج میں شائعہ کیا گیا نیوز لیٹر اور مختلف کھیل سرگرمیوں کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کے ہمراہ کالج کی پرنسپل نگہت فاتمہ، زونل ایجوکیشن آفیسر بجبہاڈہ موجود رہے۔
اس دوران کالج میں زیر تعلیم طلبہ نے مختلف کلچرل پروگرام پیش کئے گئے جس میں بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر یاسمین آشیائی کو پاور پوئنٹ کے ذریعہ کالج میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی، جبکہ اس موقع پر کالج کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے کالج کی پرنسپل نگہت فاتمہ نے بتایا کہ انہوں نے کالج کے لئے مزید 5 کنال آرازی مختص رکھے جانے کی بات کی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یاسمین اشائی نے کہا کہ آج انہوں نے کالج کی تعمیر و ترقی کا جائزہ لیا۔