اردو

urdu

ETV Bharat / state

Residents Demand Macadamisation: مومن آباد کے باشندوں کا سڑکوں کی میگڈمائزیشن کا مطالبہ - ضلع اننت ناگ میں مومن آباد، ڈی سی کالونی

ضلع اننت ناگ کے مومن آباد کے باشندوں نے رابطہ سڑکوں پر سرما سے قبل تارکول بچھانے کی مانگ کی ہے۔Anantnag Residents Demand Macadamisation

a
1

By

Published : Oct 12, 2022, 3:31 PM IST

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مومن آباد، ڈی سی کالونی کے باشندوں کا کہنا ہے ان کے علاقہ میں رابطہ سڑکوں کو ابھی تک میگڈامائز نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ خستہ حال سڑکوں کے باعث لوگوں خاص کر طلبہ اور بزرگ شہریوں کو عبور و مرور میں دقتیں پیش آتی ہیں۔ MoominAbad Anantnag Roads Dilapidated

مومن آباد کے باشندوں کا سڑکوں کی میگڈمائزیشن کا مطالبہ

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے رابطہ سڑکوں کی مرمت اور ہمواری کے لیے باجری بچھائی گئی۔ انکے مطابق متعلقہ محکمہ کے افسران نے یقین دہانی کرائی تھی کہ جلد ہی سڑکوں پر میگڈم بچانے کا کام بھی شروع کیا جائے گا، تاہم بعد میں سڑکوں کو جوں کا توں چھوڑا دیا گیا اور یہ کہا گیا کہ ’’میگڈم کا کوٹا ختم ہو گیا ہے۔‘‘ Dilapidated Roads of MoominAbad Anantnag

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے متعلقہ محکمہ کے تئیں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ کیا گیا۔ لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ نے مومن آباد کے متصل علاقوں کی رابطہ سڑکوں پر تارکول بچھایا جبکہ صرف ان ہی کے محلہ کو نظر انداز کیا گیا جو باشندگان کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’سرما کا موسم شروع ہونے والا ہے، معمولی بارش یا برفباری کے بعد خام سڑکوں پر کافی پانی جمع ہو جاتا ہے، جس سے لوگوں خاص کر اسکولی بچوں کو تعلیمی اداروں تک جانے اور مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے حکام سے معاملہ پر سنجیدگی سے غور کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:بجبہاڑہ: خراب میگڈیمائزیشن پر لوگوں کا اعتراض

ABOUT THE AUTHOR

...view details