قصبہ اننت ناگ کے پرانے بس اڈے کی حالت کافی خستہ Dilapidated Condition of Bus Stand in Anantnag ہو چکی ہے۔ جس کی وجہ سے عام راہگیروں، مریضوں اور دکانداروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Dilapidated Condition of Bus Stand in Anantnag: بس اڈہ کی خستہ حالی سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا - Dilapidated Condition of Bus Stand in Anantnag
Anantnag bus-stand road in shambles ایس این ڈی این سومو اسٹینڈ، پرانے اڈے سے لے کر نئے بس اڈہ تک سڑک کا میگڈم اکھڑ چکا ہے۔ مرمت نہ ہونے کے سبب سڑک پر گڑھے بن چکے ہیں۔ معمولی بارش یا برفباری کے بعد اڈہ میں پانی جمع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا چلنا مشکل ہو جاتا ہے۔
ایس این ڈی این سومو اسٹینڈ، پرانے اڈے سے لے کر نئے بس اڈہ تک سڑک کا میگڈم اکھڑ چکا ہے۔ مرمت نہ ہونے کے سبب سڑک پر گڑھے بن چکے ہیں۔Bad roads in Anantnag۔ معمولی بارش یا برفباری کے بعد اڈہ میں پانی جمع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا چلنا مشکل ہو جاتا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایک جانب انتظامیہ اننت ناگ شہر کو خوبصورت بنانے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے دعوے کرتی ہے تو دوسری جانب شہر کے اہم ترین مقامات پر سڑکوں اور ڈرینیج نظام کا حال درہم برہم Anantnag bus-stand road in shamblesہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈے کی خستہ حالت کی وجہ سے ان کے کاروبار پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اڈے کی مرمت کا مطالبہ کیا۔
ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ میونسپل کونسل کے چیئرمین ہلال احمد شاہ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ آج کی شدید سردی کی وجہ سے میگڈم کا کام نہیں ہو سکتا البتہ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اڈے کی عبوری مرمت کا کام کیا جائے گا۔