اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 6:42 PM IST

ETV Bharat / state

Dialgam Cricket Premier League: اننت ناگ میں دیالگام پریمیر لیگ کا اختتام

کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور انہیں ایک پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض سے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں دیلگام پریمیر لیگ کا اہتمام کیا گیا۔

اننت ناگ میں دیالگام پریمیر لیگ کا اختتام
اننت ناگ میں دیالگام پریمیر لیگ کا اختتام

اننت ناگ میں دیالگام پریمیر لیگ کا اختتام

اننت ناگ:جموں و کشمیر میں بھی کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مختلف محکمہ جات کی جانب سے ٹورنامنٹس منعقد کیے جاتے ہیں۔ دیگر ریاستوں کی طرح وادی کشمیر میں بھی کرکٹ کو پہلی ترجیح دی جاتی ہے، یہاں کے نوجوان گرچہ مختلف کھیل سرگرمیوں میں شرکت کرتے ہیں تاہم کرکٹ کی بیشتر نوجوانوں، کھلاڑیوں کی پہلی پسند رہتی ہے۔

حکومتی اداروں، این جی اوز کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر بھی کھلاڑی ’’اپنی مدد آپ‘‘ کے جذبہ کے تحت کھیل مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں، اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے تحت جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے دیالگام میں مقامی کھلاڑیوں نے کرکٹ پریمیئر لیگ دیالگام کا اہتمام کیا۔ ٹورنامنٹ میں علاقے کے 9 ٹیموں نے شرکت کی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بنہ پورہ اور غوثیہ کالونی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ فائنل میچ کافی دلچسپ رہا اور بنہ پورہ کی ٹیم نے غوثیہ کالونی کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دیلگام پریمیر لیگ کو اپنے نام کیا۔ اس موقع پر مقامی باشندوں، کھیل شائقین کی خاصی تعداد کی شرکت کی اور نوجوان کھلاڑیوں کی سراہنا کرنے اور میچ دیکھنے کے لیے دیلگام اسٹیڈیم میں موجود رہے۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ’’یہاں کے نوجوانوں کو نشے کی لت سے نوجوانوں کو دور رکھنے کے لئے مقامی باشندوں کے تعاون سے یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں سرکار اپنی طرف سے کوششیں کر رہی ہے وہیں مقامی لوگ بھی نوجوانوں کو اس بری عادت سے دور رکھنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں:Dagpora Knockout Cricket Tournament ضلع گاندربل کے ڈگ پورہ میں ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ

کھلاڑیوں نے کہا کہ ’’کھیل کود صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے اور ایک ترقی یافتہ قوم کی تعمیر میں ان کی صلاحیتوں اور شخصیت کو نکھارتے ہیں۔ اس کے ذریعے لوگوں کے درمیان تعاون کا احساس پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے تاکہ وہ مل کر اور متحد ہو کر معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کر سکیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اسطرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کرکٹ جیسے کھیل مقابلوں کے لیے خوش آئند ہے کہا کہ ایسے پروگرامز کو سرکاری سطح پر بھی منعقد کروانے کی ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں نے کہا کہ وادی کے نوجوانوں کو ایسے پروگرامز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم حاصل ہوتا ہے۔ دیالگام اسٹیڈیم میں شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود رہی جننہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس دلچسپ مقابلے سے خوب اندوز ہوئے۔ ٹورنامنٹ کے آخر میں فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details