اردو

urdu

ETV Bharat / state

Baby Born During Earthquake ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے بجبہاڑہ ہسپتال کے طبی عملے کی حوصلہ افزائی کی - زلزلے کے دوران ہسپتال میں سرجری

منگل کی شام قریب ساڑھے دس بجے جب زلزلے کے زوردار جھٹکوں سے پورے کشمیر کے لوگ گھروں سے باہر صحنوں اور سڑکوں پر اپنی اور اپنے عزیزوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے بار گاہ ایزدی میں فریاد کر رہے تھے۔ عین اسی وقت جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ ہسپتال میں ڈاکٹر اور دیگر عملہ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ایک خاتون اور اس کے بچے کی جان بچانے کے عمل میں مصروف تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 22, 2023, 7:49 PM IST

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے بجبہاڑہ ہسپتال کے طبی عملے کی حوصلہ افزائی کی

بجبہاڑہ:جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ سب ضلع ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے زلزلے کے زور دار جھٹکوں کے دوران سیزیرین سیکشن کے ذریعے بچے کی ولادت کو پائے تکمیل تک پہنچایا۔ دراصل جس دوران ایمرجنسی آپریشن کیا جا رہا تھا عین اسی وقت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم ڈاکٹروں نے اپنا توازن برقرار رکھا اور کامیاب آپریشن کرایا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ہیلٹھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق نے ایس ڈی ایچ بجبہاڈہ کا دورہ کیا۔اس موقعہ پر ان کے ہمراہ سی ایم او اننت ناگ اور طبی عملے کے باقی عہدیداران موجود تھے، جبکہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ میں موجود طبی عملے کی حوصلہ افزائی کی، جنہوں نے شدید زلزلے کے دوران بحیثیت ڈاکٹر اپنے فرائض انجام دئے اور ماں اور بچے دونوں کی جان بچائی۔

اس موقعہ پر ڈائریکٹر نے کہا کہ زلزلے کے دوران لوگ اپنی جان بچانے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی جانوں کے تحفظ کے لئے لوگ فوری طور اپنے گھروں سے باہر آجاتے ہیں۔ تاہم ڈاکٹر پیشہ ایک ایسا پیشہ ہے جو ہر وقت اپنی توجہ مریضوں کی جان بچانے پر مرکوز رکھتا ہے۔ گذشتہ شب زلزلے کے زور دار جھٹکوں نے پورے جموں و کشمیر کو ہلا کر رکھ دیا۔ اسی دوران حلقہ انتخاب بجبہاڈہ کے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک بہترین مثال پیش کی۔ جو واقع قابل ستائش ہے۔ ضلع اننت ناگ ٹی بی فری ضلع قرار دینے پر ہیلتھ سروسز کشمیر نے کہا کہ کہ حکومت کا انہیں بھرپور تعاون رہا، جس کے چلتے بڈگام پلوامہ، سرینگر اور اننت ناگ کو ٹی بی فری ضلع قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Baby Born During Earthquake زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ڈاکٹروں نے آپریشن جاری رکھا، خوف و خدشات کے بیچ کلکاری کی گونج

قبل ازیں ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر کے ایک ٹویٹ کے مطابق، ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ کے عملے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایل ایس سی ایس کو آسانی سے انجام دیا اور خدا کا شکر ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ ٹویٹ میں ایک ویڈیو شامل تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح عملے نے کام پر توجہ مرکوز کی جب کہ ان کے آس پاس کی ہر چیز ہل رہی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز جموں و کشمیر میں 6.6 کی شدت کا زلزلہ آیا ۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش علاقہ تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details