اردو

urdu

ETV Bharat / state

Women Police Station in Anantnag: ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے اننت ناگ میں وومینز پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا

جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں وومنز پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں پولیس و سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ DGP Inaugurates Women Police Station in Anantnag

dgp-dilbagh-singh-inaugurated-women-police-station-in-anantnag
ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے جنوبی کشمیر کے پہلے مخصوص وومینز پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا

By

Published : Jul 22, 2022, 7:21 PM IST

اننت ناگ:ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران موصوف نے وومنز پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ ڈی اے ڈی جی پی وجے کمار، ایس ایس پی اننت ناگ و دیگر کئی پولیس افسران بھی موجود تھے ۔

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے جنوبی کشمیر کے پہلے مخصوص وومینز پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا

اس موقع پر ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس دوران ڈی جی پی کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین محمد یوسف گورسی، بی جے پی مہیلا مورچہ کی نائب ریاستی صدر رمیسہ رفیق، میونسپل کونسل اننت ناگ کے چیئرمین ہلال احمد شاہ بھی موجود تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ گھریلو تشدد اور دیگر جرائم کی شکار خواتین کے لیے یہ زنانہ پولیس اسٹیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کی شکار خواتین پولیس اسٹیشنز پر جانے سے گھبراتی ہیں، لہذا خواتین کے لیے مخصوص پولیس اسٹیشن پر انہیں اپنی شکایات درج کرانے میں آسانی ہوگی۔

مزید پڑھیں:خواتین کے تئیں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ کیوں؟

واضح رہے کہ یہ پولیس اسٹیشن جنوبی کشمیر کا واحد اور مخصوص زنانہ پولیس اسٹیشن ہے جو جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع کے لیے کام کرے گا۔ DGP Inaugurates Women Police Station in Anantnag

ABOUT THE AUTHOR

...view details