جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ اور ان کے ہمراہ آئی جی پی کشمیر وجے کمار، ڈی آی جی جنوبی کشمیر اتل گوئل اور ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری نے گزشتہ روز ہلاک کئے گئے پولیس افسر محمد اشرف کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔ انہوں نے مرحوم کی جنت نشینی کے لئے دعائے مغفرت کی۔
ڈی جی پی کشمیر نے ہلاک شدہ پولیس آفیسر کے گھر جا کر تعزیت کی - عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
ڈی جی پی دلباغ سنگھ اور دیگر پولیس افسران نے ہلاک ہوئے پولیس آفسر کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا۔
ڈی جی پی کشمیر دلباغ سنگھ اور دیگر پولیس افسران نے ہلاک ہوئے پولیس آفسر کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیں:عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
واضح رہے گذشتہ شام جنوبی ضلع اننت ناگ کے سوند پورہ علاقہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے محمد اشرف نامی پولیس افسر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا تھا۔ اگرچہ مذکورہ آفیسر کو زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔