اننت ناگ:جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے پیر کے روز ماڈل پولیس اسٹیشن مٹن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جان بحق ہمایوں مزمل بٹ کے والد ریٹائر آئی جی غلام حسن بٹ، آئی جی کشمیر زون وجے کمار، ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سعید فخر دین حامد پولیس محکمے کے کئی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ وہیں اس موقع پر مختلف مذہبی سیاسی و سماجی باڈیز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولیس اسٹیشن کو آج رسمی طور پر افتتاح کیا گیا اور تعمیر شدہ بلڈنگ کو شہید ساتھی ہمایوں مزمل بٹ کے نام منسوب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے 13 ستمبر کو گڈول معرکہ آرائی میں جموں و کشمیر پولیس میں تعینات ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہمایوں مزمل بٹ ہلاک ہوئے تھے اور تب سے پولیس کی جانب سے کوشش تھی کہ ہم اپنے جاں بحق ساتھی کو کسی ایسے طریقے سے خراج پیش کرئے تاکہ لوگ نمونے کے طور پر ہمایوں مزمل بٹ کو یاد رکھ سکے۔
انہوں نے کہا کہ آج مٹن میں قائم ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا اور بلڈنگ کو جاں بحق ہمایوں مزمل بٹ کے نام منسوب کیا جس کو لیکر ان میں کافی خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس جان بحق مزمل بٹ کے ساتھ ساتھ ایسے سینکڑوں ساتھیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی اور یکجتی کے لئے پچھلے تیس سالوں کے اندر جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ جان بحق ہمایوں بٹ کے والد اور سبکدوش آئی جی غلام حسن بٹ بھی یہاں تشریف لائے اور اس تقریب میں شرکت کی۔