ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ پیوش سنگھلا نے آج جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڈہ میں قائم ٹرائما ہسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کوڈ مثبت مریضوں کے لئے مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم ویکسنیشن مہم کو اولین ترحیع دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ضلع اننت ناگ میں تقریباً دو لاکھ بیس ہزار ویکسنیشن کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جبکہ ہر روز لگ بگ پانچ ہزار ویکسین کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا دعوی کیا کہ آنے والے وقت میں سو فیصدی لوگ ویکسنیشن کے عمل میں حصہ لیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سینئر آفیسروں کی ایک ٹیم تعینات کی جائے گی، جو ویکسنیشن کے عمل کی پوری طرح سے نگرانی کرے گی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ویکسنیشن مہم میں اور تیزی لائی جائے گی۔