کوکرناگ میں محکمہ پشو پالن نے کیا بیداری کیمپ منعقد اننت ناگ (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں دندیپورہ پارک میں محکمہ انیمل ہسبنڈری کی جانب سے معلوماتی، آگاہی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مقررین نے کیمپ میں آئے مقامی باشندوں کو جدید سائنسی تحقیقات سے روشناس کرانے کے علاوہ انہیں مختلف سرکاری اسکیموں کے متعلق بھی جانکاری دی گئی۔
اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے لوگوں کے تئیں ایسے بیداری کیمپ کا عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ لارنو بلاک ایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں اکثر لوگ مویشیوں کو پالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی شخص کو متعلقہ محکمہ کی ضرورت درکار ہوتی ہے تو محکمہ ہمیشہ لوگوں کے تئیں اپنی خدمات پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے جانکاری کیمپ کا انعقاد عمل لانا چاہئے تاکہ لوگ سرکار کی جانب سے مختص رکھی گئی اسکیموں سے مستفید ہو سکے۔
اس دوران لارنو کے تحصیلدار سید معیظ قادری نے بتایا کہ ’’محکمہ ہذا کی جانب سے مختلف اسکیمیں وضع کی جا رہی ہیں تاہم لوگوں تک ایسی اسکیموں کے بارے میں معلومات کی خاطر ہی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔‘‘ پروگرام کے دوران مقررین نے محکمہ کی مختلف اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کی۔ مقررین نے پولٹری اور ڈیری فارم شروع کرنے اور اس ضمن میں محکمہ کی جانب سے فراہم کیے جانے والے قرضے اور سبسڈی سے متعلق بھی تفصیلی معلومات فراہم کی۔
مزید پڑھیں:اونتی پورہ میں خواتین کے لیے جانکاری کیمپ کا اہتمام
واضح رہے کہ کیمپ میں جموں وکشمیر بینک کے افسران اور شیپ ہسبنڈی سے وابستہ کئی افسران موجود تھے جنہوں نے کسانوں کو حکومتی قرضوں، شرح سود، سبسڈی وغیر کے متعلق جانکاری دی۔ کیمپ میں محکمہ کے بلاک ویٹرنری آفسیر ڈاکٹر سید احتشام اندرابی کے علاوہ تحصیلدار لارنو سید معیظ قادری اور دیگر کئی افسران نے بھی شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر لارنو بلاک سے تعلق رکھنے والے درجنوں لوگوں، پی آر آئی ممبران نے بھی شرکت کی۔