اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anti Encroachment Drive اننت ناگ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی جاری - کاہچرائی اور روشنی لینڈ

ضلع اننت ناگ میں انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم شروع کی۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری زمینوں کو سرکار کے حوالے کردیں۔ Anti encroachment drive in Anantnag

اننت ناگ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی جاری
اننت ناگ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی جاری

By

Published : Feb 1, 2023, 9:27 AM IST

اننت ناگ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی جاری

اننت ناگ: وادی میں سرکاری اراضی بشمول کاہچرائی اور روشنی لینڈ سے عوام کی بے دخلی کے تحت انہدامی کارروئی کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں ضلع اننت ناگ میں بھی انہدامی کارروائی جاری رہی۔ ڈپٹی کمشنر اننت ناگ جناب بشارت قیوم کی ہدایت پر میونسپل کونسل اننت ناگ اور محکمہ مال کے افسران کی ایک مشترکہ ٹیم نے نئی بستی اننت ناگ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم شروع کی۔ نئی بستی اور کھنہ بل علاقوں میں روشنی لینڈ ایکٹ کے تحت 16 کنال اور 4 مرلہ اراضی سے تجاوزات کو ہٹایا گیا۔
نائب تحصیلدار اننت ناگ شیراز احمد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قصبہ اننت ناگ میں تقریباً 80 فیصد زمین پر ناجائز قبضہ کو ہٹایا گیا ہے۔ انہوں نے اننت ناگ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے پاس ابھی بھی سرکاری زمین موجود ہے تو وہ از خود اس کو سرکار کے حوالے کر دے۔ انہوں نے مزید لوگوں سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ حکومت کی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ اپنا تعاون پیش کرے اور آنے والے دنوں میں اس مہم میں تیزی لائی جائے گی تاکہ غیر قانونی طور پر قبضہ جات کو ہٹانے میں سو فیصد کامیابی ملے۔

مزید پڑھیں:۔Baramulla anti Encroachment Drive: بارہمولہ میں سینکڑوں کنال سرکاری اراضی بازیاب

واضح رہے کہ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری انتظامیہ نے سبھی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ جنوری ماہ کے آخر تک سرکاری اراضی بشمول روشنی ایکٹ کے تحت قبضہ میں لی گئی اراضی اور کاہچرائی سے 100 فیصد تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔ انتظامیہ نے ضلع ترقیاتی کمشنرز کو اس ضمن میں تعمیلی اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔ تجاوزات کو ہٹائے جانے کے حوالہ سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے ہدایات کا تذکرہ کرتے ہوئے، کمشنر سیکریٹری، وجے کمار نے سبھی ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سرکاری اراضی (بشمول روشنی ایکٹ کے تحت دی گئی یا قبضہ میں لی گئی زمین) اور کاہچرائی پر سے تجاوزات کو 100 فیصد یعنی مکمل طور پر 31 جنوری 2023 تک ہٹا دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details