Demolition Of Shopping Complex In Anantnag: اننت ناگ شاپنگ کمپلیکس انہدامی معاملہ کی انکوائری کےلیے ڈویژنل کمشنر کو افسر مقرر کیا گیا
پرنسپل سکریٹری منوج کمار دویدی کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں ڈویژنل کمشنر، کشمیر، پی کے پول کو ضلع اننت ناگ کے گانجی واڑہ، میں انڈس انڈ بینک کے شاپنگ کمپلیکس ہاؤسنگ آفس کو مسمار کرنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری افسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔Div Com Kashmir Appointed As Inquiry Officer
اننت ناگ: حکومت نے اننت ناگ ضلع میں انڈس انڈ بینک کے دفتر میں واقع شاپنگ کمپلیکس کو مسمار کرنے کے معاملے کی انکوائری کے لیے ڈویژنل کمشنر کشمیر کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔ ایک حکم کے مطابق، ڈویژنل کمشنر کشمیر سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 دن کی مدت میں رپورٹ پیش کریں۔Demolition Of Shopping Complex
پرنسپل سکریٹری منوج کمار دویدی کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں ڈویژنل کمشنر، کشمیر، پی کے پول کو ضلع اننت ناگ کے گانجی واڑہ، میں انڈس انڈ بینک کے شاپنگ کمپلیکس ہاؤسنگ آفس کو مسمار کرنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری افسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ انکوائری آفیسر اس بات کی تصدیق کرے گا کہ کیا مذکورہ انہدامی کاروائی قواعد کے تحت طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کیا گیا تھا یا بینک کے منقولہ اثاثوں کو جان بوجھ کر کوئی نقصان پہنچایا گیا تھا۔
انکوائری افسر کو اپنی رپورٹ پندرہ دن کے اندر حکومت کو پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند ہفتہ قبل گانجی واڑہ اننت ناگ میں مذکورہ عمارت کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کیا گیا تھا۔ اور میونسپل کونسل اننت ناگ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمارت کو تعمیر کرنے کے لئے حکام سے معقول پرمیشن حاصل نہیں کیا گیا ہے،جس کے بعد عمارت کے مالک نے میونسپل حکام کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : Managing Committee of Khiram Shrine Dissolved: اننت ناگ کھرم حضرتبل کی انتظامی کمیٹی تحلیل