اردو

urdu

ETV Bharat / state

DAP Held Workers convention کوکرناک میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کارکان کا اجلاس

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سینیئر رہنما پیرزادہ محمد سعید کی صدارت میں آج جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقہ میں پارٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں کارکنان اور پارڑی کے لیڈران نے شرکت کی۔ DAP Convention In Kokernag

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 1, 2022, 6:26 PM IST

کوکرناگ:جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر پیرزادہ محمد سعید کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینیئر لیڈر چودھری گلزار احمد کھٹانہ، سابق ایم ایل اے شانگس اور سینئر رہنما گلزار احمد وانی کے علاوہ پارٹی کے کارکنان نے بڑھ چھڑ کر حصہ لیا۔ DAP Held Workers convention in Kokernag

کوکرناک میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کارکان کا اجلاس منعقد
اس موقع پر مقررین نے ورکران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ غلام نبی آزاد کی تشکیل شدہ پارٹی یعنی ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کریں تاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں جموں کشمیر میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی ایک بہت بڑی پارٹی ابھر کر سامنے آئے گی۔

اجلاس کے دوران پارٹی کے سینیئر رہنما چودھری گلزار نے اپنی تقریر میں کہا کہ سابق وزیر پیرزادہ محمد سعید حلقہ انتخاب کوکرناگ کی تعمیر وترقی کے لیے ہمیشہ سے کوشاں رہے ہیں اور ہماری بھی یہی کوشش رہے گی کہ ہم بھی اپنے لوگوں کے تئیں ہمیشہ ان کے لئے پیش پیش رہے گے۔ انہوں نے ورکران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جب بھی الیکشن کا بگل بجے گا تو وہ اس کے لیے تیار رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اور ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سینیئر لیڈر پیرزادہ محمد سعید نے کہا کہ اس وقت جموں کشمیر کافی مسائل سے جوج رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 'میں نے کافی کوشش کی تھی کہ کانگریس میں سدھار آجائے اچھے لوگ سامنے آئے تاکہ ہم آگے بڑیں، تاہم ایسا نہیں ہوا۔'

انہوں نے کہا کہ 'جس دلدل میں یہاں کے لوگ پھنسے ہوئے ہیں ایسے حالات میں ہم لوگوں کے تئیں اپنے اپنے خدمات انجام دینے سے قاصر رہے ہیں۔ ایسے حالات میں یہاں کے لوگوں کو نکالنا ضروری تھا جس کے چلتے ہم نے غلام نبی آزاد کی سربراہی میں ایک نئی پارٹی تشکیل دی۔ '

مزید پڑھیں:DAP Convention In Doda مذاہب کی بنیاد پر سیاست نہیں کی جاسکتی، غلام نبی آزاد

انہوں نے کہا کہ; ہم نے اپنی زندگی کے تقریباً 50 سال کانگریس کو دئے ہیں لہذا ہماری پارٹی کے بارے میں یہ کہنا غلط ہے کہ ہم بی جے پی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سوچ آج بھی کانگریس کی طرز پر قائم ہے اور ہم آج بھی کانگریس کی آئیڈیالوجی لے کر آگے بڑھ رہے ہیں تاکہ جموں کشمیر کے لوگوں کو کچھ حد تک راحت مل سکے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details