اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ice-Creams and Soft Drinks in Kashmir: گرمی کی شدت، آئس کریم اور کولڈ ڈرنکس کی مانگ میں اضافہ - آئس کریم اور کولڈ ڈرنکس کی زبردست مانگ

اننت ناگ میں درجہ حرارت بڑھ جانے سے ٹھنڈے مشروبات اور آئس کریم کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے، آئس کریم دکانوں پر لوگوں کا رش دیکھا جا رہا ہے۔ heat intensifies in Kashmir

Ice-creams and soft drinks in Kashmir:  گرمی کی شدت، آئس کریم اور کولڈ ڈرنکس کی زبردست مانگ
Ice-creams and soft drinks in Kashmir: گرمی کی شدت، آئس کریم اور کولڈ ڈرنکس کی زبردست مانگ

By

Published : Jul 14, 2022, 6:46 PM IST

اننت ناگ:وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی نے لوگوں کو بے حال کر دیا ہے۔ ایک جانب جہاں وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے، وہیں دن کے دوران بھی درجہ حرارت میں کوئی خاص کمی واقع نہیں ہو رہی ہے۔ جبکہ رواں برس درجہ حرارت میں ریکارڈ توڑ اضافہ سے وادی کشمیر کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ وادی میں درجہ حرارت کے بڑھ جانے سے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، شہر و دیہات میں آئس کریم دکانوں میں لوگوں کا کافی رش ہے۔ جس سے آئس کریم کے کاروباری کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ Ice-creams and soft drinks in Kashmir

گرمی کی شدت، آئس کریم اور کولڈ ڈرنکس کی زبردست مانگ


آئس کریم کی تجارت سے وابستہ مالکان کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال گرمی بڑھ جانے سے کولڈ ڈرنکس اور آئس کریم کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے سے وادی کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ beat the heat دوکاندار کے مطابق تپتی دھوپ نے لوگوں کو بے حال کر دیا ہے، وہیں دوسری جانب لوگ اپنی پیاس بجھانے کے لئے آئس کریم اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال کر رہے ہیں۔ heat intensifies in Kashmir Valley

مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے، جس پر کسی حد تک راحت پانے کے لئے یا تو مقامی نوجوان ندی نالوں میں دن بھر نہاتے رہتے ہیں، یا پھر ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے گرمی سے کچھ حد تک راحت ملتی ہے، حالانکہ وادی میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو گرمی سے بچنے کے لئے دن بھر اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ شام ہوتے ہی وادی کے مختلف علاقوں کے آئسکریم شاپس پر لوگوں کا رش لگا رہتا ہے، جس سے بازاروں میں ان چیزوں مانگ بڑھ رہی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:Heat Wave Intensifies in Kashmir: تیراکی - گرمی سے راحت حاصل کرنے کا روایتی مشغلہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details