عالمی وبا کورونا وائرس کی زنجیر توڑنے کے لیے جہاں جموں و کشمیر سمیت پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے وہیں، روسی سفیدہ کے درختوں سے نکلنے والی روئی میں تشویشناک اضافہ دن بہ دن سنگین صورتحال اختیار کر رہا ہے۔
روسی سفیدوں سے نکلنے والی روئی لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔ اس سے لوگوں سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے۔
اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے مختلف علاقوں میں بھی روسی سفید درخت لوگوں کے لیے وبال جان بن رہے ہیں۔ لوگوں کو مشکلات ہونے کے باوجود یہاں روسی سفید درختوں کو اگانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے لوگوں کو گھروں میں ہی قید کر کے رکھا ہے اور لوگوں کو مشکلات میں ڈال رکھا ہے وہیں، روسی سفیدوں سے نکلنے والی روئی دن بہ دن سنگین صورتحال اختیار کر رہی ہے۔