اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drainage System Defunct in Anantnag اننت ناگ میں ڈرینیج سسٹم ناکارہ، معمولی بارش سے سڑکیں زیر آب - اننت ناگ میونسپل کارپوریشن

کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے سبب جہاں سردی میں شدید اضافہ ہوا ہے وہیں بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے عوام کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔ Anantnag Drainage System Defunct

اننت ناگ میں ڈرینیج سسٹم ناکارہ، معمولی بارشوں کے دوران سڑکیں زیر آب
اننت ناگ میں ڈرینیج سسٹم ناکارہ، معمولی بارشوں کے دوران سڑکیں زیر آب

By

Published : Nov 14, 2022, 7:30 PM IST

اننت ناگ: وادی کشمیر میں حالیہ دنوں ہوئی شدید بارشوں کے نتیجے میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کئی علاقوں کی سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔ لگاتار بارشوں کی وجہ سے کے پی روڑ، لازی بل اور جنرل بس اسٹینڈ، اننت ناگ اور ان کے متصل علاقے زیر آب آگئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’یہاں کی ڈرین آئے روز معمولی بارشوں کے دوران بلاک ہو جاتی ہیں، نتیجتاً پانی سڑکوں، گلی کوچوں میں جمع ہو جاتا ہے۔‘‘ Defunt Drainage System irks Anantnag residents

اننت ناگ میں ڈرینیج سسٹم ناکارہ، معمولی بارشوں کے دوران سڑکیں زیر آب

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی نقل حمل میں رکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں، جس سے دکانداروں سمیت راہگیروں کو بھی عبور و مرور میں کافی دشواریاں پیش آتی ہیں۔ Defunt Drainage System in Anantnag irks Commuters

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ مقامی باشندوں نے متعلقہ محکمہ جات خصوصاً اننت ناگ میونسپل کارپوریشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’’ معمولی بارش اور برفباری کے بعد کے پی روڈ اور جنرل بس اسٹینڈ کا زیر آب آ جانا اب معمول بن چکا ہے۔‘‘ مقامی باشندوں، دکانداروں اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے افراد نے میونسپل حکام سے ڈرینیج نظام کو فوری طور درست کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا۔

لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ ’’موسمی خرابی کے دوران اسطرح کے مسائل اکثر و بیشتر پیدا ہوتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ اگرچہ فوری طور پر میونسپل کونسل اننت ناگ کے اہلکاروں نے حرکت میں آکر کئی علاقوں میں جمع پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا، تاہم ضلع اننت ناگ کے بیشتر مقامات میں پانی جمع ہونے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’قصبہ اننت ناگ میں کھنہ بہ پہلگام روڈ، جنرل بس اسٹینڈ کے علاقوں میں ڈرینیج نظام پوری طرح بیکار ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے آئے روز ان مقامات پر کافی پانی جمع ہو جاتا ہے جس سے نہ صرف راہگیروں بلکہ ٹریفک کو بھی چلنے پھرنے میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔‘‘ ادھر، میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ نے اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اننت ناگ میں کچھ اثر رسوخ و رسوخ رکھنے والے افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے ماضی میں ڈرینیج نظام قائم کیا گیا ہے جو اس وقت پوری طرح ناکارہ ہو چکا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:Water Logging In Anantnag بارش کے بعد اننت ناگ کے بیشتر مقامات زیرآب

شاہ نے دعویٰ کیا کہ ’’عنقریب ہی ڈرینیج نظام کو درست کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے اس سلسلے میں لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’لوگ میونسپل کونسل کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرکے کوڑا کرکٹ کے لیے نصب کیے گئے کوڑے دانوں کو ہی استعمال میں لائیں۔ انکے مطابق ’’سڑکوں پر ادھر ادھر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے بھی ڈرینیج سسٹم کو نقصان پہنچتا سے، جس کا منفی اثر لوگوں پر ہی مرتب ہو رہا ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details