لوگوں نے دیہی ترقی محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ محکمہ علاقہ کی گنجان آبادی کو سہولیت پنہچانے میں اب تک ناکام رہا ہے۔
ماگم کوکرنا گ میں ناکارہ ڈرینیج سسٹم سے عوام پریشان مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں ڈرینیج نظام کا فقدان ہے، جس کی وجہ سے سڑکیں زیر آب ہوگئی ہے۔ نتیجتہً مقامی علاقہ میں لوگوں کا چلنا پھرنا دشوار ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے کئی لوگوں کو چوٹیں آگیں ہیں، جبکہ بیماروں کو ہسپتال لے جاتے وقت کئی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس معاملے کو کئی بار محکمہ دیہی وترقی کی نوٹس میں لایا۔ تاہم لوگوں کی اس فریاد کو محکمہ نے ہر بار نظر انداز کیا۔
ماگام کے لوگوں نے ایس ڈی ایم کوکرناگ سے پُر زور اپیل کی ہے کہ ان کے اس مسلے کی اور توجہ مرکوز کریں تاکہ لوگوں کی اس مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔