اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ گاڑ ہانجی پورہ میں ہفتہ کے روز راجوری کے رہنے والے ایک شخص کی نعش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔ متوفی کی شناخت راجوری کے رہنے والے چوبیس سالہ رومی شرما ولد چمن لال شرما کے طور پر ہوئی ہے۔
بتایا جا رہا یے کہ گاڑہانجی پورہ کے قریب چند مقامی لوگوں کی نظر دریائے جہلم میں تیرتی ہوئی لاش پر پڑی جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس تھانہ بجبہاڑہ سے وابستہ ایک ٹیم مقام پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو دریا سے برآمد کیا اور بعد میں اس کی شناخت کی گئی۔ البتہ لاش بوسیدہ ہوئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ بظاہر موت کی وجہ ڈوبنا ہے، تاہم طبی معائنے کے بعد اصل تفصیلات کی تصدیق ہو گی۔انہوں نے کہا کہ لاش خراب ہو گئی تھی اور اسے طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ بھیج دیا گیا ہے۔