اننت ناگ:جموں و کشمیر میں جہاں پہلی بار ڈسٹرکٹ ڈیولپمینٹ کونسل کے انتخابات منعقد کرائے گئے، وہیں ضلع انتظامیہ نے لارنو بلاک کی ڈی ڈی سی سیٹ کے لیے آج سخت ترین حفاظتی انتظامات اور ویڈیو گرافی کے درمیان ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کی۔Larnoo Constituency DDC Poll Recount
لارنو بلاک کے ڈی ڈی سی امیدوار کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری
ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر اننت ناگ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامہ کے مطابق لارنو ڈی ڈی سی حلقہ کے لیے ووٹوں کی گنتی تیسری بار 7 جون کو کھنہ بل میں قائم ڈاک بنگلہ کے گراؤنڈ فلور یعنی کانفرنس ہال میں صبح 11 بجے سے شروع ہوگی۔ گنتی کی پورے عمل کی نگرانی کے لیے نوڈل آفیسر مقرر کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ لارنو کی ڈی ڈی سی نشست کے لیے 28 نومبر 2020 کو ووٹنگ ہوئی تھی، جس میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار خالدہ بی بی نے 7 ووٹوں سے جیت درج کی تھی۔ وہیں ان کی حریف اور آزاد امیدوار ساجدہ بیگم نے الیکشن کمیشن آف انڈیا میں لارنو کی نشست کے لیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے لارنو کی نشست کے لیے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:
آج مدت گزر جانے کے بعد ضلع کے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلہ جو ضلع کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر بھی ہیں کی جانب سے ایک بار پھر لارنو کی ڈی ڈی سی کی نشست کے لیے دوبارہ ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔