اننت ناگ:ضلع ترقیاتی کونسل اننت ناگ کے چیئرمین، چودھری ایم یوسف گورسی نے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران چیئرمین کو اسکولوں کی جدید کاری اور بہتر تعلیمی معیار کو استوار کرنے کے بارے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وہیں طلباء کو بہترین اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے حوالے سے کیے جانے اقدامات کے بارے میں بھی گفت و شنید کی گئی۔ DDC Chairman Anantnag Reviews Education Department’s Development works
DDC Chairman Reviews CAPEX Budget Works: ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ نے محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائزہ لیا - اننت ناگ محکمہ تعلیم
ڈی ڈی سی چیئرمین نے ضلع اننت ناگ میں منعقدہ میٹنگ کے دوران تعلیمی اداروں میں لیبارٹریز اور لائبریریوں کو فعال بنانے پر زور دیا تاکہ طلباء ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ DDC Chairman Anantnag Reviews Education Department’s Development works
میٹنگ کے دوران اسکولوں کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے چیف ایجوکیشن افسر (سی ای او) اننت ناگ نے گورسی کو تعلیمی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کے علاوہ اسکولوں کی تعداد، تدریسی عملہ، اندراج شدہ طلبہ اور اساتذہ اور طلبہ کے تناسب کی معقولیت سے متعلق اعداد و شمار سے آگاہ کیا۔ DDC Chairman Reviews CAPEX budget works
ڈی ڈی سی کو تدریسی عملہ کی دستیابی، ڈراپ آؤٹ ہونے والوں کے اندراج، اسکولی عمارات، معذور بچوں کے لیے سہولیات و دیگر امورات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ عمارتوں، دیوار بندی، لیبارٹریز، فُٹ پاتھ، بیت الخلاء اور کھیل کے میدان سمیت زیر تکمیل مختلف کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کونسل کے ممبران نے محکمہ کی طرف سے سرکاری سکولوں میں تعلیم کو پرائیویٹ سکولوں کے برابر لانے اور اساتذہ کی طرف سے کی جارہی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے سی ای او کو ہدایت کی کہ زیر تکمیل اسکولی عمارات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں میں لیبارٹریز اور لائبریریوں کا فعال ہونا ضروری ہے تاکہ طلباء ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔