اردو

urdu

ETV Bharat / state

DDC Chairman Anantnag Reviews Developmental Works: ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ نے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا

ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ ایم وائی گورسی DDC Chairman Anantnag M Y Gorsi نے ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

DDC Chairman Anantnag Reviews Developmental Works: ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ نے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
DDC Chairman Anantnag Reviews Developmental Works: ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ نے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا

By

Published : Feb 17, 2022, 7:32 PM IST

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اننت ناگ کے چیئرمین، ایم وائی گورسی DDC Chairman Anantnag M Y Gorsiنے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ضلع کے ڈورو شاہ آباد حلقہ کا دورہ DDC Chairman Anantnag Reviews Developmental Works کیا۔

ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

ڈی ڈی سی نے دیالگام میں واقع جی ایم سی اننت ناگ کے نئے کیمپس، ریسیونگ اسٹیشن شنکر پورہ، گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج کا دورہ کیا اور زیارت شریف کعبہ مرگ میں بھی حاضری دی۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار سے دیہی علاقوں میں ایک نیا انقلاب آیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ کی مزید کاوشوں اور لگن سے اننت ناگ ضلع ترقی کی بے مثال ہدف کو حاصل کرے گا۔

گورسی نے ضلع افسران کی لگن کو بھی سراہا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

دیالگام میں جی ایم سی کے نئے کیمپس کا معائنہ کرتے ہوئے جی ایم سی کے پرنسپل ڈاکٹر سید طارق قریشی نے بتایا کہ کیمپس تکمیل کے قریب ہے اور آنے والے دنوں میں اسے فعال بنایا جائے گا۔

ڈی ڈی سی نے کہا کہ جی ایم سی، جنوبی کشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ ادارہ نہ صرف یُو ٹی بلکہ پورے ملک میں طبی تعلیم کے ایک سرکردہ ادارہ کے طور پر اپنی شناخت بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے پورے جنوبی کشمیر کے مریض استفادہ حاصل کریں گے۔

چیئرمین نے لارکی پورہ میں گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج کا بھی دورہ کیا جہاں محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا تھا۔

ڈی ڈی سی چیئرمین نے زیارت شریف کعبہ مرگ پر بھی حاضری دی اور جموں وکشمیر کے امن و سلامتی کے لئے دعا کی، انہوں نے عقیدت مندوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

گورسی نے بلاک شاہ آباد، ڈورو کا دورہ کرتے ہوئے پی آر آئی ممبران سے بات چیت کی۔ انہوں نے منریگا کے تحت زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ کام کو مقررہ وقت کے مطابق مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔

چیرمین نے وہاں موجود لوگوں کو ویجیلنس بیداری کے بارے میں آگاہ کیا اور مقامی لوگوں سے مہم میں جوش و خروش سے حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ انتظامیہ کا بھرپور تعاون دیں۔

انہوں نے ڈورو کے ریسیونگ اسٹیشن کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ عہدیداروں کو طے شدہ بجلی کے شیڈول کی پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

ڈی ڈی سی چیئرمین نے ڈورو کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کو دی جا رہی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details