ووٹ شماری کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام - اردو نیوز
مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ شماری کے دوران ہمارے اکثر ووٹوں کو رد کیا گیا ہے اور دو ہزار کے قریب ووٹوں کو شماری کے دوران غائب کردیا گیا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن اور ڈی سی اننت ناگ سے دوبارہ ووٹ شماری کرنے کی اپیل کی۔
ووٹ شماری کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام
جنوبی ضلع اننت ناگ کے لارنو بلاک کےلئے ڈی ڈی سی آزاد امیدوار ساجدہ بانو کے حامیوں نے آج اننت ناگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ لارنو بلاک کی ووٹ شماری کے دوران مبینہ طور پر کافی بے ضابطگیاں رونماء ہوئی ہیں جسکا براہ راست اثر ساجدہ بانو کی کارکردگی پر پڑا۔
حامیوں نے مطالبہ کیا کہ لارنو بلاک کےلئے دوبارہ ووٹ شماری کی جائے۔