ان کے ہمراہ انتظامیہ کے کئی اعلیٰ افسران سمیت تعمیراتی ایجنسی جموں کشمیر پبلک کنسٹرکشن کارپوریشن اور جے اینڈ کے ہاوزنگ بورڈ کے ڈی جی ایم تھے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا - نرسنگ کالج جنگلات منڈی
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ بشیر احمد ڈار نے زیر تعمیر سرکاری میڈیکل کالج دیالگام اور نرسنگ کالج جنگلات منڈی کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
ڈی سی نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ مذکورہ کالجز کے تعمیراتی کام میں سرعت لائیں اور مقررہ وقت کے اندر پروجیکٹس کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔
جے کے پی سی سی کے ڈی جی ایم نے ڈی سی کو اس بات کی جانکاری دی کی میڈیکل کالج دیالگام کے پچاس فیصد تعمیراتی کام کو ماہ جولائی کے آخر جبکہ رواں برس کے آخر تک سو فیصد تعمیراتی کام کو مکمل کیا جائے گا۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 7:08 PM IST