اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: پولنگ کے دوران ووٹروں کے تاثرات - voters reaction in Anantnag

ضلع اننت ناگ کے متعدد پولنگ مراکز پر ووٹروں کی اچھی خاصی تعداد نے گھروں سے نکل کر حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

اننت ناگ : پولنگ کے دوران ووٹروں کے تاثرات
اننت ناگ : پولنگ کے دوران ووٹروں کے تاثرات

By

Published : Dec 16, 2020, 4:55 PM IST

جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع اننت ناگ کے ساگم اور اننت ناگ کے دو ڈی ڈی سی نشستوں پر ووٹ ڈالنے کا عمل پر امن طریقہ سے اختتام پزیر ہوچکا ہے۔

اننت ناگ : پولنگ کے دوران ووٹروں کے تاثرات

ضلع اننت ناگ کے کئی پولنگ مراکز پر ووٹروں کی اچھی خاصی تعداد دیکھی گئی جنہوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ تاہم اننت ناگ کے منوارڈ علاقہ میں ووٹروں کی کثیر تعداد نے قطاروں میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کیا۔ اور جمہوریت کے جشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اگر چہ منواڑ علاقہ کو حساس تصور کیا جاتا ہے تاہم اس کے باوجود رائے دہندگان شدید سردی میں بھی اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے اپنے گھروں سے باہر آئے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے رائے دہندگان نے کہا کہ 'ترقی کے نام پر انہیں ہمیشہ بے وقوف بنایا گیا، جو بھی حکومت آئی انہوں نے مذکورہ علاقہ کو ہر لحاظ سے نظر انداز کیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'علاقہ کو سڑک، بجلی، پانی و دیگر فلاحی اسکیموں سے محروم رکھا گیا۔ اس لئے آج وہ اپنے ووٹ کے ذریعہ بہتر نمائندہ کا انتخاب کریں گے تاکہ ان کے علاقہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details