اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا ویکسین وبائی مرض کے خلاف طاقتور ہتھیار: ڈی سی اننت ناگ

ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ 'ضلع میں دو لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جن میں ابھی تک کسی میں کوئی سائڈ افیکٹ نظر نہیں آیا ہے۔

By

Published : Jun 3, 2021, 8:50 PM IST

DC Anantnag
ڈی سی اننت ناگ

پہلگام کے مختلف علاقوں کے دورے میں ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے پی ایچ سی پہلگام، سلر اور عیشمام اور دیگر مقامات پر کووڈ-19 ویکسینیشن سائٹوں کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ تحصیلدار پہلگام ڈاکٹر محمد حسین، بی ڈی او پہلگام، شکیب ارسلان، بی ایم او مٹن، ڈاکٹر سلیم بیگ، بی ایم او سلر ڈاکٹر ناصر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ڈی سی اننت ناگ

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ویکسین بالکل محفوظ ہے اور وبائی بیماری کو روکنے کے لیے ایک طاقتور ہتھیار ہے۔ انہوں نے لوگوں سے جلد از جلد ویکسین لگوانے کی اپیل کی۔ انہوں نے عوام کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ ویکسین کی حفاظت سے متعلق بے بنیاد افواہوں پر کوئی توجہ نہ دیں۔ افواہوں کو روکنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈی سی نے مزید کہا، 'ضلع میں دو لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جن میں ابھی تک کسی میں کوئی سائڈ افیکٹ نظر نہیں آیا ہے۔

ڈی سی نے کہا کہ 18 سے 45 سال کی عمر کی حدود میں آنے والے، دکانداروں، ٹرانسپورٹرز، تعمیراتی کارکنوں، صحافیوں، وغیرہ کے لئے ویکسینیشن پروگرام کا مقصد انفیکشن پر قابو پانا ہے۔

ڈی سی نے صحت اور دیگر محکمہ جات کی پیشہ وارانہ لگن اور دوسرے کووڈ لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وابستگی کی تعریف کی اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ڈی سی نے ان مراکز میں ویکسین کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ بی ایم اوز کو ہدایت کی کہ وہ اس موسم کے دوران اوپری جگہوں پر منتقل ہونے والے خانہ بدوشوں کے لیے ویکسین ٹیمیں تشکیل دیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: خستہ حال سڑک کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم آسانی سے چل رہی ہے اور انتظامیہ اور صحت کے اعلیٰ افسران وائرس سے بچاؤ کے پروگراموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

لوگوں نے بڑے پیمانے پر صحت عامہ اور حفظان صحت کے لحاظ سے ضلع میں وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین ان تک پہنچنے کے لئے حکام کو سراہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details