ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے کے سدھا نے آج اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے پی ایچ سی مٹن، بمزوہ میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ اور مختلف مقامات پر قائم پاور اسٹیشن کا معائنہ کیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اے ڈی سی اننت ناگ اور محکمہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے محکمہ سے وابستہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ پانی اور بجلی اور طبی سہولیت کو یقینی بنائیں۔
اننت ناگ: ڈی سی نے بجبہاڑہ کا دورہ کیا - اعلیٰ آفسران بھی موجود
دورے کے دوران ڈی سی نے بجلی اور پانی کی فراہمی کی بحالی کے لیے ذاتی طور پر افسران کو ہدایت دی۔
![اننت ناگ: ڈی سی نے بجبہاڑہ کا دورہ کیا DC Anantnag Visit](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10141895-349-10141895-1609940517249.jpg)
بجبہاڑہ کا دورہ
بجبہاڑہ کا دورہ
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ میں دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری
انہوں نے امور صارفین، صحت، بجلی، جل شکتی، آر اینڈ بی، پی ایم جی ایس وائی اور دیگر محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں ضروری سامان اور خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے لوگوں اور مشینری کو متحرک کریں۔