اننت ناگ:ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، سید فخر الدین حامد نے نویوگ ٹنل اور ٹراما ہسپتال قاضی گنڈ کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ اے ڈی سی ، ایس ڈی ایم ڈورو، اے سی آر، تحصیلدار، اور دیگر افسران بھی تھے۔
ٹراما ہسپتال کے دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے ہسپتال کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں اور عملے کے لئے دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق چوبیس گھنٹے کام کریں اور مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو بہتر علاج و معالجہ فراہم کریں۔انہوں نے ہسپتال میں طبی و نیم طبی عملہ کی کارکردگی اور ہسپتال میں موجود ضروری، ادویات، لیب ٹیسٹنگ، ایکسرے و دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
نویوگ ٹنل کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے کہا کہ مزکورہ ٹنل کا جموں سرینگر قومی شاہراہ میں ایک اہم کردار ہے جو وادی کو ملک کے ساتھ جوڑتا ہے۔انہوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ وہ قومی شاہراہ پر بغیر کسی پریشانی کے ٹریفک کی نقل و حرکت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے جے جے ایم ہارویسٹنگ ٹینک ، قرنطینہ مرکز کی سہولیات اور پولیس چیک پوسٹوں کی حالت کا بھی جائزہ لیا۔
DC Anantnag Inspection ڈی سی اننت ناگ نے نویوگ ٹنل اور ٹراما ہسپتال کا جائزہ لیا - ٹراما ہسپتال قاضی گنڈ
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد نے نویوگ ٹنل اور ٹراما ہسپتال قاضی گنڈ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران موصوف نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈی سی اننت ناگ نے نویوگ ٹنل اور ٹراما ہسپتال کا جائزہ لیا
مزید پڑھیں:DC Anantnag Assumed Charge سید فخرالدین حامد نے ڈی سی اننت ناگ کا چارج سنبھالا
مجموعی طور پر، ڈی سی کا دورہ ہسپتال کے کام کاج اور علاقے میں ٹریفک کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں تھا۔