اننت ناگ:ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا کی جانب سے مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ امرناتھ یاترا کے سلسلہ میں کیے جا رہے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر میں منعقد کی گئی جس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں مختلف محکموں جیسے، محکمہ صحت، آر اینڈ بی ،جل شکتی، پہلگام ڈیولاپمنٹ اتھارٹی ،اینمل ہسبنڈری ،و دیگر محکمہ جات کی جانب سے امرناتھ یاترا کے سلسلہ میں کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔