ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ضلع بھر کی سبھی سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر قومی پرچم لہرانے سے متعلق جمعہ کو ایک حکمنامہ جاری کیا۔
اننت ناگ: سبھی سرکاری عمارتوں پر ترنگا لہرانے کا حکم جاری - ڈپٹی کمشنر اننت ناگ
ڈی سی اننت ناگ نے ضلع میں سبھی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرانے کے لئے حکمنامہ جاری کیا ہے۔

اننت ناگ: سبھی سرکاری عمارتوں پر ترنگا لہرانے کا حکم جاری
اس سلسلہ میں تمام ضلعی، سیکٹورل، تحصیل اور بلاک سطح کے افسران کو حکمنامہ پر عمل کرنے اور 15 روز کے اندر تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جانے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ضلع افسران کو اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی پیشرفت کے بارے میں بھی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔