اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی سی اننت ناگ کا میڈیکل کالج کا دورہ - JAMMU AND KASHMIR

ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اضافی بیڈس قائم کئے گئے ۔

ڈی سی اننت ناگ کا میڈیکل کالج دورہ
ڈی سی اننت ناگ کا میڈیکل کالج دورہ

By

Published : Jun 1, 2020, 1:09 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے کے سدھا نے میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے قائم کئے گیے مخصوص وارڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کووڈ مریضوں کے لئے رکھے گئے بیڈس کی تعداد چودہ سے بڑھا کر چونسٹھ کر دی۔ ڈی سی نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اضافی بیڈس قائم کئے گئے تاکہ کورونا وائرس کے مریضوں کو دوسرے جگہ منتقل کرنے کی ضرورت نہ پڑے اور مریضوں کو ہر ممکن سہولت ممکن ہو سکے۔

ڈی سی اننت ناگ کا میڈیکل کالج دورہ

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج غریب و مستحق مریضوں کے علاج و معالجہ کے لئے ریڈکراس سے فی کس دس ہزار کی امدادی رقم دینے کاحکم دیاگیا ہے۔

انہوں نے ہسپتال کے سپرینڈنڈنت کو ہدایت دی کہ وہ ایسے مریضوں کی لسٹ تیار کریں تاکہ انہیں وقت پر رقم واگزار کی جائے۔

ڈی سی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ کووڈ مریضوں کی دیکھ بھال اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details